حیدرآباد۔15۔مئی (اعتمادنیوز) ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج کشن
باغ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ کے مکمل تحقیقات کروالے کا حکم جاری کیا۔
انہوں نے کل تشدد کے دوران مہلوکین کو 6لاکھ روپئے فی کس ایکس گریشا دینے
اور زخمی
افراد کو مفت علاج کے ساتھ ‘ 50ہزار روپئے کے امداد کی فراہمی کا
اعلان کیا۔ گورنر نے مزید اس تشدد کے دوران نقصان شدہ املاک پر سرکاری
خزانہ سے اسکے معاوضہ کا بھی اعلان کیا۔ ریاستی گورنر نے عوام سے امن و
امان کو باقی رکھنے کی اپیل کی۔